11 ستمبر، 2020، 3:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84034981
T T
2 Persons
یورپ میں اسلام فوبیا میں اضافہ ہوا ہے: پاکستانی وزیر

اسلام آباد، ارنا- خاتون پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق نے مسلم برادری سے متعلق یورپ کے دوہرے رویے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں مختلف بہانوں سے اسلام فوبیا میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "شیرین مزاری" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے پہلے حجاب پر پابندی عائد کی تھی لیکن اس نے ابھی فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی بیلجیم کے فلینڈرس میں اب حلال گوشت کی فراہمی پر پابندی عائد ہے جو مسلمانوں کیخلاف جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائی ہے۔

مزاری نے اسلام آباد میں تعینات یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یورپ میں مختلف بہانوں سے اسلام فوبیا کا اضافہ نظر آرہا ہے۔

 پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے کے دوران نسل پرستی اور اسلام فوبیا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر ان جیسے مسائل کی وجوہات کا جائزہ لینے اور ان کو روکنے کیلئے طریقہ حل نکالنے پر زور دیا۔

پاکستانی محکمہ خارجہ نے اس سے پہلے فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کیجانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مذمت کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .